کرونٹیا
ظاہری ہیئت
| کرونٹیا | |
|---|---|
| نر امریکی کرونٹیا | |
| سائنسی درجہ بندی | |
| اقلیم: | حیوانات |
| قوم: | حبلیات |
| جماعت: | Aves |
| فصیلہ: | Falconiformes |
| خاندان: | Falconidae |
| ذیلی خاندان: | Falconinae |
| جنس: | Falco کارل لینیس، 1758 |
| انواع | |
|
دیکھیے § گروہ | |
کرونٹیا (انگریزی: kestrel، کیسٹرل) شکاری پرندوں کی اُن کئی انواع کے لیے بطور عام نام استعمال ہوتا ہے جو شاہین کی جنس Falco سے تعلق رکھتے ہیں۔ کرونٹیا کو سب سے آسانی سے اس کے مخصوص شکار کرنے کے انداز سے پہچانا جا سکتا ہے۔ یہ عموماً کھلے میدانوں کے اوپر تقریباً 10 سے 20 میٹر کی بلندی پر ہوا میں ایک ہی جگہ منڈلاتا رہتا ہے پھر اچانک نیچے جھپٹ کر زمین پر موجود شکار کو پکڑ لیتا ہے۔ اس کی خوراک عموماً چھوٹے ممالیہ، چھپکلیاں یا بڑے حشرات ہوتے ہیں جبکہ دیگر شاہین زیادہ تر پرواز کے دوران متحرک انداز میں شکار کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔