امروز
امروز / امبروز یا آبڑوس یا ماہی ماہی (انگریزی: Mahi-mahi) خاندان Coryphaenidae سے تعلق رکھنے والی ایک مچھلی ہے۔
اپنے صحت بخش ہونے اور ذائقے کی وجہ سے امریکا اور یورپ میں مقبول مچھلیوں میں سے ایک ہے۔ یہ مچھلی دنیا بھر کے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کی اقسام نہیں ہوتیں۔ اس کا گوشت ہلکا سرمئی ہوتا ہے اور پکنے کے بعد سفید اور ذائقے دار ہوتا ہے۔ امروز کی جلد میں ہلکی سی کڑواہٹ ہوتی ہے اس لیے اس کی جلد نہیں کھائی جاتی، نہ امروز کے پیس بنائے جاتے ہیں، اسے ہمیشہ بون لیس کیا جاتا ہے۔
نام
[ترمیم]امروز کو Dolphin, Dorado اور Mahi Mahi کے ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں اسے ’ڈولفن‘ کہتے ہیں جب کہ وہ ممالک جن میں ہسپانوی زبان بولی جاتی ہے وہ اسے ’ڈوراڈو‘ کہتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کا آفیشل نام ’ماہی ماہی‘ ہے جب کہ پاکستان میں اسے امروز یا امبروز اور آبڑوس کہا جاتا ہے۔ پہلے اسے ڈولفن کہا جاتا تھا لیکن بعد میں امریکی ریاست ہوائی نے اسے ماہی ماہی کا نام دیا تاکہ لوگ ماہی ماہی اور ڈولفن مچھلی میں کنفیوژ نہ ہوں۔ ہوائی زبان میں ماہی ماہی کا مطلب ’بہت مضبوط‘ کے ہیں۔ ہوائی میں جب کسی لفظ پر زور دیا جاتا ہے تو وہ اسے دو بار پکارتے ہیں، اس لیے اسے ایک بار ماہی کی بجائے دو بار ماہی ماہی کہا گیا ہے، کیوں کہ یہ پچاس سے ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتی ہے اور پکڑے جانے پر بہت زیادہ اچھل کھود کرتی ہے، اس وجہ سے یہ نام دے دیا گیا ہے یعنی بہت مضبوط۔ جب کہ ہسپانوی میں ڈوراڈو کا مطلب ’سنہرا‘ کے ہیں، یہ نام اسے اس کے سنہرے پیٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- جنوبی ریاستہائے متحدہ کے پکوان
- مچھلی شکار کھیل
- سرخ فہرست کے کم تشویشناک انواع
- بارباڈوس کی قومی علامات
- تجارتی مچھلیاں
- بحر اوقیانوس کی مچھلیاں
- آبی نامیات
- ہوائی کے پکوان
- خوردنی مچھلی
- سرخ فہرست کے غیر محفوظ انواع
- سرخ فہرست کے معدوم انواع
- سرخ فہرست کے انتہائی خطرہ زدہ انواع
- جنگل سے معدوم انواع
- سرخ فہرست کے قریب الخطر انواع
- سرخ فہرست کے خطرہ زدہ انواع